ابنا: وزیردفاع احمد وحیدی نے ارنا کوانٹرویودیتےہوئے بحیرۂ روم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کےجنگی جہازوں کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتےہوئےکہاکہ عظیم الشان اسلامی انقلاب کوتیس سال سےزيادہ کاعرصہ گذرنے نیز پابندیوں کےباوجود ایران زبردست بحری طاقت کاحامل ہے۔
بریگیڈيئرجنرل احمد وحیدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ بحیرۂ روم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی موجودگی سے صہیونی ریاست میں پائی جانےوالی ناراضگی، ایران کی طاقت سےخوف زدہ ہونےکی وجہ سے ہے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات کوکوئی اہمیت دیئےبغیراپنی بحری طاقت بڑھانےاور بین الاقوامی پانیوں میں اپنی موجودگی کاسلسلہ جاری رکھےگا۔
واضح رہے کہ آزاد اوربین الاقوامی سمندرمیں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کےجنگی جہازوں کی موجودگی اورنہرسوئیز کےاسٹریٹیجک اور اہم علاقے کو بھی عبور کرکے بحیرۂ روم میں پہنچنے پر عالمی بالخصوص صہیونی زرائع ابلاغ میں بڑے پیمانے پرردعمل سامنےآیاہے۔....... /169